14 اپریل 2017 - 16:47
افغانستان کے مختلف علاقوں میں جاری فوجی آپریشن کے دوران درجنون داعشی ہلاک

افغانستان کے مختلف علاقوں میں جاری فوجی آپریشن کے دوران درجنون داعشی دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغان فوج کے ترجمان شیرین آقا فقیری نے کہا ہے کہ صوبہ ننگر ہار کے شہر کوت اور اچین میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کم سے کم چوالیس داعشی دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں داعش کے چار مقامی سرغنے اور بارہ غیر ملکی عناصر بھی شامل ہیں۔ اس آپریشن کے دوران درجنوں داعشی دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
مشرقی افغانستان کا صوبہ ننگر ہار داعش کی سرگرمیوں کا اہم گڑھ تصور کیا جاتا ہے۔

.......

/169